پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر جھوٹا کیس بنوا دیا گیا۔فائل فوٹو
پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر جھوٹا کیس بنوا دیا گیا۔فائل فوٹو

ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پر رکن اسمبلی فیصل زمان گرفتار

سی ٹی ڈی نے دہر ے قتل کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پررکن اسمبلی خیبرپختونخوا فیصل زمان کو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں دہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی،خیبر پختونخوااسمبلی کے رکن فیصل زمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کردی گئی،سی ٹی ڈی پولیس نے فیصل زمان کو حراست میں لے لیا۔

فیصل زمان کے مطابق صوبے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی اور شمولیت اختیارنہ کرنے پرجھوٹا کیس بنوا دیا گیا، نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر میں دو ماہ بعد اعترافی بیانات کی روشنی میں ملزم بنایا گیا۔