گرفتار ملزمان میں زبیدہ عرف زیب النساء اور عطا محمد شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان میں زبیدہ عرف زیب النساء اور عطا محمد شامل ہیں۔

ملیرسٹی سےمنشیات فروشوں کی فہرست میں شامل خاتون کارندےسمیت گرفتار

ملیر سٹی سے خاتون منشیات فروش ساتھی سمیت گرفتار۔گرفتار ملزمان کے نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھے۔پولیس نے ملزمان کو گونگا گوٹھ سے گرفتارکیا۔

اس حوالے سے ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گئی ہے ۔گرفتار ملزمان ملیر سٹی کے علاقے میں منشیات کے عادی افراد کو مختلف اقسام کی منشیات فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کے درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔گرفتار ملزمان میں زبیدہ عرف زیب النساء اور عطا محمد شامل ہیں۔