1.95 روپے فی یونٹ اضافہ، اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر، صارفین پر 200ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
1.95 روپے فی یونٹ اضافہ، اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر، صارفین پر 200ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

بجلی مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت مکمل

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت مکمل کرلی۔
بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت وائس چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوئی۔ جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محفوظ بھٹی نے اتھارٹی کوبتایا کہ اضافے کے بعد بجلی کا یونیفارم ٹیرف 13.35 سے بڑھ کر 15.30 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ اطلاق تمام صارفین پرہوگا۔
ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارف کا ٹیرف بھی بڑھے گا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، ممبرنیپرا سندھ رفیق شیخ نے استفسار کیا نیپرا کی سیکشن 31 پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، سیکشن 31 میں پورے ملک کے لیے یونیفارم ٹیرف کی ہدایات ہیں، 1.95 کی یکساں ٹیرف میں اضافے کا آپ قانونی جوازکیا ہے، حکام وزارت توانائی نے بتایا کہ یکساں ٹیرف ریونیو کی ضروریات کے مطابق ہے، حکام نے بتایا کہ اضافے سے بجلی صارفین پر1495 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔