ہماری یونیورسٹیز میں بڑی بڑی ڈگریاں دی جاتی ہیں، کیا فائدہ اتنی بڑی ڈگریوں کا جب کام کے لیے بندے باہر سے بلانا پڑتے ہیں، چیف جسٹس
ہماری یونیورسٹیز میں بڑی بڑی ڈگریاں دی جاتی ہیں، کیا فائدہ اتنی بڑی ڈگریوں کا جب کام کے لیے بندے باہر سے بلانا پڑتے ہیں، چیف جسٹس

دیامر بھاشا ڈیم تو نہ بن سکا، جمع شدہ فنڈ پرحکومت کو ایک ارب 70 کروڑ کامنافع

اسلام آباد: سپریم کورٹ اور وزیر اعظم دیامر، بھاشاومہمند ڈیم فنڈ سے ڈیم تو نہ بن سکا البتہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے جمع کئے گئے فنڈز پر اب تک حکومت نے ایک ارب 70 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد منافع حاصل کر لیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق سپریم کورٹ اور وزیر اعظم دیامر، بھاشاومہمند ڈیم فنڈ میں نومبر2020ء تک 11ارب 25 کروڑ 4 لاکھ سے زائد رقم جمع تھی۔ اس اکاؤنٹ میں ملک کی چار بڑی سیلولر کمپنیوں کی جانب سے 15 کروڑ57 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع کروائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے جمع کئے گئے فنڈز پر اب تک ایک ارب 70 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد منافع حاصل کیا گیا ہے۔