ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل گیت گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل گیت گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے ہیں

پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب ترکی کےشہراستنبول میں ہوگی

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6پاکستان میں منعقد ہوگا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل گیت گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملک سے باہر کروانے پر پی سی بی نے تبصرے سے گریز کیا۔افتتاحی تقریب ملک سے باہر ہو رہی ہے، پی سی بی نے اس سے متعلق بھی ترید یا تصدیق سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سیکور ببل کی وجہ سے افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیدیم میں نہیں ہوگی، بائیو سیکور ببل کی وجہ سے گراؤنڈ میں اسٹیج اور فنکاروں کا آنا ممکن نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6کی افتتاحی تقریب ریکارڈ کرکے بیس فروری کو نشر کی جائیگی۔