گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (1640) گرام چرس اور زرفروختگی رقم 1 لاکھ 18 ہزار 900 روپے برآمد کیے گئے
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (1640) گرام چرس اور زرفروختگی رقم 1 لاکھ 18 ہزار 900 روپے برآمد کیے گئے

سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی کاروائی خاتون منشیات فروش سمیت2ملزمان گرفتار

سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے عیدولین نزد انگارہ مسجد لیاری اور شاہ بیگ لین میں بغدادی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنامہ زمانہ منشیات فروش شیر بانو عرف اماں چٹانی والی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے بہترین کوالٹی کی چرس اور زرفروختگی رقم برآمد کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی.کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (1640) گرام چرس اور زرفروختگی رقم 1 لاکھ 18 ہزار 900 روپے برآمد کیے گئے۔گرفتارملزمان میں مسمات شیر بانو عرف (امان چٹانی والی) دختر تاج محمد،عابد ولد پیر محمد اورزوہیب ولد عابد شامل ہیں ۔

گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔گرفتار ملزم زوہیب عادی مجرم ہے اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف مقدمات تھانہ بغدادی میں ایف آئی آر نمبر 87/2017 بجرم دفعہ 6/9-A تھانہ بغدادی.ایف آئی آر نمبر 290/2019 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ بغدادی. درج ہیں.جبکہ ایف آئی آر نمبر 90/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج. ایف آئی آر نمبر 91/2021 بجرم دفعہ 6/9-C درج ہیں ۔گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ  کی جارہی ہے.