دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا یہ پہلا میچ ہوگا۔فائل فوٹو
دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا یہ پہلا میچ ہوگا۔فائل فوٹو

میچ کے دوران بلے باز وکٹ پر جان کی بازی ہار گیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک میچ کے دوران نوجوان بلے باز وکٹ پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ بھارت میں اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا کہ جب بلے باز نے گراؤنڈ میں ہی ہارٹ اٹیک کے باعث جان کی بازی ہاری تھی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ سے بتایا ہے کہ بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے جونار سٹی کے اسٹیڈیم میں ایک میچ کھیلا جا رہا تھا جو مقامی سطح پر منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے حوالے سے تھا کہ اچانک نان اسٹرائیک اینڈ پہ کھڑے بلے باز وکٹ پہ گر پڑے۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق وکٹ پر گرنے والے بلے باز کو فوری طور پر امپائر سمیت ساتھی بلے باز نے سہارا دیا اور سینے کو دبا کر سانسیں بھی بحال کرانے کی کوشش کی کیونکہ ان کی سانسیں اکھڑتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں مگر وہ سنبھل نہ سکے اور اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
وکٹ پر جان کی بازی ہارنے والے نوجوان بلے باز نے امپائر سے چند سیکنڈ قبل دریافت کیا تھا کہ اوور مکمل ہونے میں کتنی گیندیں باقی ہیں؟ یہ سوال ان کی زندگی کی آخری بات چیت ثابت ہوا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلے بازی کے دوران وکٹ پر گر کے اپنی جان کی بازی ہارنے والے بلے باز کے متعلق ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔