ضلع کورنگی پولیس نے 12 دن کی بچی کو اسکی خالہ کے گھر سے بازیاب کروا لیا
ضلع کورنگی پولیس نے 12 دن کی بچی کو اسکی خالہ کے گھر سے بازیاب کروا لیا

اغوا کی گئی 12 دن کی بچی کو الفلاح پولیس نےخالہ کے گھر سے بازیاب کرالیا

ضلع کورنگی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  اغوا کی گئی 12 دن کی بچی کو چوبیس گھنٹوں کے اندر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شاہ فیصل کالونی سے بازیاب کرالیا۔ اس حوالے سے الفلاح تھانے میں15 مددگار پولیس کو اطلاع موصول  ہوئی کہ وقار علی ولد منظور حسین کے فلیٹ سے اسکی  12 دن کی بچی کو کسی نا معلوم شخص نے اغوا کرلیا ہے ۔اس اطلاع پرپولیس نے اسکی بیوی نازیہ سے معلومات کی تو اس  کا کہنا تھا  کہ وہ سو رہی تھی کوئی نا معلوم شخص گھر میں داخل ہوکر اس کی بچی کو  اغوا کر کے لے گیا ہے ۔

جس پر پولیس نے مقدمہ الزام  نمبر 116/21 بجرم دفعہ 363/34 ت پ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کی اور اس حوالے سے ایس ایچ او الفلاح راشد رحمان نے راستے میں لگے ہوۓ کیمروں کو چیک کیا تو اس میں دو خواتین بچی کو اٹھا کر لے جاتی ہوئی نظر آئیں۔

ایس ایچ او الفلاح راشد رحمان نے کیمروں کی مدد اور مدعی مقدمہ کے ہمراہ اغوا کار خواتین کو تلاش کرنا شروع کیا اور شاہ فیصل کالونی 3 نمبر کی ایک گلی میں ان  اغواکار خواتین کو جاتے ہوۓ دیکھا اور وہاں تک پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہاں مقیم خواتین جو بچی کو اغواکر کے لیکر آئی ہیں اس میں ایک صائمہ سلمان بچی کی خالہ ہیں جب کہ دوسری اسکی کزن انعم شامل ہیں لہٰذا مغویہ 12 دن کی بچی کو اسکی خالہ سے بازیاب کروا لیا ہےاوردونوں اغوا کار خواتین سے مزید  تفتیش کی جارہی ہے.