کارروائی تھانہ سچل کی حدود سعدی ٹائون میں کی گئی، گرفتار دہشتگرد رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں، پولیس حکام
کارروائی تھانہ سچل کی حدود سعدی ٹائون میں کی گئی، گرفتار دہشتگرد رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں، پولیس حکام

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، سندھ ریولوشن آرمی کے 2 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی آپریشن ٹو نے تھانہ سچل کی حدود سعدی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران سندھ ریولوشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ گرفتار دہشت گردوں میں صادق عرف صادو عرف باکا عرف شکور اور مختیار حسین عرف بڈانی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت دہشت گردوں سے دستی بم برآمد کیے گئے ہیں، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے بتایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد رینجرز اور سکیوریٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔ دہشت گردوں نے رینجرز کی موبائل اور چوکیوں پر بھی متعدد دستی بم حملے کئے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز گرفتار دہشتگردوں سے متعلق تفصیلات بتارہے ہیں
ایس ایس پی سی ٹی ڈیII عارف عزیز گرفتار دہشتگردوں سے متعلق تفصیلات بتارہے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار صادق علی کے بی ایل اے کے دہشت گردوں سے دیرینہ مراسم تھے۔ صادق علی کارروائیوں کے لئے بی ایل اے سے دستی بم لے کر اصغر شاہ کو فراہم کرتا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد مختیار کانسٹیبل میر نواز ڈومکی کی ٹارکٹ کلنگ میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ دہشت مختیار گروپ کے لئے اسلحہ کی خریداری کرکے فراہم کرتا تھا۔ ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔