شیخ محمد شاہجہاں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کے ساتھ اہم ملاقات کی
شیخ محمد شاہجہاں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کے ساتھ اہم ملاقات کی

صحت اوروقت کی مناسبت سے قائد نواز شریف وطن میں موجود ہونگے،شیخ محمد شاہجہاں سابق نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما کراچی کے حلقے NA-243 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوارشیخ محمد شاہجہاں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ضلع غربی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں قائد نواز شریف کے نامزد امیدوار مفتاح اسماعیل کی کامیابی یقینی ہے.

مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے پاکستانی عوام کی نگاہیں میاں محمدنواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف پر مرکوز ہیں. حزب اختلاف کی جماعتوں کی جمہوری جدوجہد کامیابی کے قریب ہے. پی ڈی ایم کی ایک جماعت کی قیادت کی طرف سے میاں محمد نواز شریف کو وطن واپسی کے مطالبے کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لئے سیاسی قیادت کا تدبر وقت کی ضرورت ہے.

صحت اور وقت کی مناسبت سے قائد نواز شریف وطن میں موجود ہونگے.پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جمہوری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی. سیاسی جماعتوں کا اختلاف ہی جمہوریت ہے. پی ڈی ایم کے اختلافات کو ناکام حکمرانوں کے لئے آکسیجن سمجھنے والوں کی آنکھیں بہت جلد کھل جائیں گی.

پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی رانا ثنائ اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کی طرح سیاسی حالات میں بھی تغیر آتا رہتا ہے. پی ڈی ایم کی جماعتیں نظریاتی اختلافات کے باوجودجمہوریت بحالی کے واحد نقطے پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوئی ہیں اور ہمارا ہدف بھی صرف مسلط حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانا ہے.

قوم پریشان نہ ہو ایک جماعت کا مطالبہ اور تحفظات پی ڈی ایم کی حکمت عملی بھی ہو سکتی ہے. میاں محمد نواز شریف صحت کے معاملات کی وجہ سے عوام سے دور ضرورگئے ہیں لیکن اپنی عزیز ترین بیٹی کو عوام کے درمیان رہنے کا حکم بھی دے کر گئے ہیں.

محترمہ مریم نواز شریف کی جراتمندانہ قیادت اور فیصلوں نے میاں محمد نواز شریف کی دوری محسوس ہی نہیں ہونے دی.اس حوالے سے  شیخ محمد شاہجہاں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی پہلی مسلم ایٹمی قوت بنانے اور ملک میں موٹرویز، ترقیاتی کاموں، جدید ٹرانسپورٹ نظام اور امن و امان کے لئے اپنی حکومت کی قربانی دینے والے قائد میاں محمد نواز شریف بہت جلد ہموطنوں کے درمیان ہونگے.