ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو
ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو

 این اے 249 ۔ تحریک انصاف نے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا

این اے 249 بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی الیکشن کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے مقامی عہدیدار امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو میدان میں اتارا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کراچی کے مطابق این اے 249 پر پی ٹی آئی کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ امجد آفریدی تحریک انصاف کے دیرینہ اور سرگرم کارکن ہیں۔ تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری سعید آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف ایک بار پھراس سیٹ پر کامیابی حاصل کرے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے  رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کرنے پر اعتراض اٹھا دیا، یہ کمزور امیدوار ہیں ،ان کا اس حلقے میں ووٹ بھی نہیں،یہ پہلے بھی لیکشن ہار چکے ہیں، مقامی قیادت انہیں سپورٹ نہیں کریگی۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست این اے 249 سے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق انتخاب 29 اپریل کو ہوگا۔ امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی۔ امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے۔