دونوں ملزمان کے پیٹ سے پلاسٹک ٹیپ میں لپٹے ہوئے1سو 61 کیپسولز برآمد ہوئے
دونوں ملزمان کے پیٹ سے پلاسٹک ٹیپ میں لپٹے ہوئے1سو 61 کیپسولز برآمد ہوئے

کسٹم حکام نے4کروڑ90لاکھ روپےمالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اس حوالے سے ترجمان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کا کہنا تھا کہ ارائیول حال پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دوران چیکنگ قطر ائرویز کی فلائٹ نمبر Qr 604 سے نائجیریا براستہ قطر کراچی پہنچنے والے دو نائجیرین مسافروں سے کسٹمز کے گرین چینل پر موجود افسران نے ان سے پوچھ گچھ کی تو مسافروں کے بیان سے غیر مطمئن ہونےاور مسافروں کی مشکوک حرکات کو دیکھتے ہوئے نائجیرین مسافروں کے پاس موجود سامان اورنائجیرین مسافروں کی مکمل اور تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے ان کو کسٹمز ایگزامینیشن کائونٹرپربھیجا گیا ۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا تھا کہ سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال اور سرچ روم میں نائجیرین مسافروں کی باڈی سرچ کی گئی اس دوران مسافروں کی غیر معمولی گھبراہٹ دیکھتے ہوئے کسٹم حکام نے مسافروں کے باڈی ایکسرے کا فیصلہ کیا اور ائرپورٹ کے قریب موجود ہسپتال لے جاکر مسافروں کے باڈی ایکسرے کرائے گئے جس کے نتیجہ میں دونوں مسافروں کے پیٹ میں کافی تعداد میں کیپسولز کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی جس پرنائجیرین مسافروں سے اس بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے پیٹ کے اندر موجود کیپسولزمیں کوکین ہونے کا اقرارکیا۔

نائجیرین مسافروں کےخلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد نائجیرین مسافروں کے پیٹ میں موجود کوکین کے کیپسولز کو باہر نکالنے کے لئے گرفتارملزمان کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں ملزمان کے پیٹ سے پلاسٹک ٹیپ میں لپٹے ھوئے1سو 61 کیپسولزنکالے گئے  بعد ازاں ان کیپسولز کو کھول کر کیپسولز میں موجود کوکین نکالی گئی جس کا کل وزن (2.450) دو کلو چار سو پچاس کلو گرام اور مالیت 4 کروڑ 90لاکھ روپے ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے
کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ عرفان الرحمان نے افسران اور عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور شاباشی دی۔