سرحدی امور معمول کے مطابق ہیں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔فائل فوٹو
سرحدی امور معمول کے مطابق ہیں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔فائل فوٹو

ملک کے 16شہروں میں فوج تعینات کر دی۔ترجمان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی آیس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ
ملک میں آکسیجن کی کل پیداوار کا 75 فیصد سے زائد صحت کے شعبے کے لیے مختص ہے، ملک میں اس وقت کورونا کی تیسری لہر جاری ہے ، جو پہلی دونوں لہروں سے زیادہ خطرناک ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وبا کی شدت اور تیز رفتار پھیلاؤ سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  اگر کورونا کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو انڈسٹری کے لیے مختص آکسیجن بھی صحت کے شعبے کےلیے دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے16شہروں میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے، کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں پاکستان آرمی کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں شرح اموات بڑھ کر 2.16 فیصد تک پہنچ چکی ہے ، ملک بھر میں پاکستان آرمی کو ارٹیکل 245 کے تحت سول اداروں کی معاونت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔