غلط فیصلوں کی وجہ سے عبرت ناک شکست ہوئی،فائل فوٹو
غلط فیصلوں کی وجہ سے عبرت ناک شکست ہوئی،فائل فوٹو

جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی پر خصوصی توجہ ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر حکومت کی خصوصی توجہ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی اور صوبائی ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، جمشید اقبال چیمہ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزراء مخدوم ہاشم جواں بخت اور حسین جہانیاں گردیزی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملاقات میں جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے مسائل اور ان کے تدارک کیلئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے کے 11 ہزار پرائمری اسکولوں کو سولر پر منتقل کر دیا گیا ہے، ان میں 2500 اسکول ایسے ہیں جن میں موجودہ حکومت نے بجلی فراہم کی۔
وزیر اعظم کو لیہ میں سولر پاور پروجیکٹ، آر ایل این جی منصوبے کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر حکومت کی خصوصی توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ ملک دیوالیہ اور خزانہ تقریباً خالی ملا تھا لیکن حکومت کی کوششوں کی وجہ سے ملک اب مثبت سمت کی طرف گامزن ہے۔