اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔بابر اعظم۔فائل فوٹو
اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔بابر اعظم۔فائل فوٹو

زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز پرآؤٹ

ہرارے۔پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 176 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

ہرارے میں کھیلے جارہے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم شاہین آفریدی اور حسن علی کی عمدہ بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے پرنس مسواورے اور کیون کاسوزا نے اننگز کا آغاز کیا تاہم وہ بالترتیب 11، 0 پر آؤٹ ہوگئے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے رائے کایا 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تریسائی مساکڈزا 14، کپتان برینڈن ٹیلر 5، مِلٹن شمبا 27، وکٹ کیپر بلے باز ریجِس چاکبوا 19،  ڈونلڈ ٹریپانو 28 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4،4 جب کہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی، ایک کھلاڑی کو قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ساجد خان نے رن آؤٹ کیا۔

خیال رہے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار ہے لہٰذا زمبابوے نے ایک مقابلہ بھی ڈراکرلیا تو ایک پوائنٹ کم ہونے پر جنوبی افریقا آگے نکل جائے گا۔