شراب کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سہیل ولد محمد بچل کو گرفتار کر کے مقدمہ الزام نمبر 199/21 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات ایکٹ درج کیا گیا
شراب کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سہیل ولد محمد بچل کو گرفتار کر کے مقدمہ الزام نمبر 199/21 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات ایکٹ درج کیا گیا

موچکوپولیس کی کاروائی شراب کی اسمگلنگ اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موچکو سب انسپیکٹر منور خان نے دومختلف کاروائیوں میں شراب کی اسمگلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

موچکو پولیس نے لکی چورنگی ناکہ پر حب چوکی بلوچستان سے آنے والی کار نمبر M-6082 سے 36 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی۔شراب کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سہیل ولد محمد بچل کو گرفتار کر کے مقدمہ الزام نمبر 199/21 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات ایکٹ درج کیا گیا۔

دوسری کاروائی میں حب ریور روڈ سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم بلال احمد ولد نزیر احمد کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 198/21 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا۔