تمام زخمیوں کواےآروی ویکسین لگادی گئی ہے ، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، چانڈکا ہسپتال ذرائع
تمام زخمیوں کواےآروی ویکسین لگادی گئی ہے ، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، چانڈکا ہسپتال ذرائع

کراچی:کتے کے کاٹنے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بتدریج اضافہ جاری ہوگیا ہے اور جان لیوا مرض ریبیز ایک اور جان نگل گیا۔
بلدیہ کا رہائشی 11 سالہ بچہ انتقال کرگیا جسے گزشتہ رات انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ رواں برس سندھ بھر میں ریبیز کے باعث اب تک 12 اموات ہوچکی ہیں۔
انچارج ریبیز پریوینشن یونٹ ڈاکٹر آفتاب نے بتایا کہ بچے کو گزشتہ رات سے ہی ریبیز کی علامتیں آنا شروع ہوئی تھیں، بچے کے کان اور بازو پر آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔
ادھر پاکستان اینیمل ویلفئیر سوسائٹی اور ڈیفنیس کی رہائشی اور کتوں کی شوقین خواتین نے آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔ ڈیفنس کی رہائشی خواتین کا کہنا ہے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز جانوروں کے حقوق کی پامالی کر رہے ہیں۔ ڈوگ ہنٹنگ اسکوارڈز جگہ جگہ کتوں کو مارتے پھر رہے ہیں۔ کتوں کو مار کر جگہ جگہ ڈھیر لگائے جا رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ محکموں کو فوری طور پر کتوں کو مارنے کی مہم سے روکا جائے۔ درخواست میں پرنسپل سیکریٹری وزیراعلی سندھ، ایڈمنسریٹر کے ایم سی اور تمام ڈی ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈز کو فریق بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر قائد کے بے بس عوام نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان خواتین کو پابند بنائیں کہ وہ ان آوارہ کتوں کو اپنے گھروں میں رکھ کر ان آوارہ کتوں کے ساتھ اپنی عقیدت کو عملی جامہ پہنائیں اور باقی بچ جانے والے کتوں کو تلف کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔