ضلعی انتظامیہ نے بولی 22ہزار روپے ماہانہ سے شروع کرائی، دو تاجروں کی ضد نے بولی کو پاکستان کا مہنگا ترین بنادیا
ضلعی انتظامیہ نے بولی 22ہزار روپے ماہانہ سے شروع کرائی، دو تاجروں کی ضد نے بولی کو پاکستان کا مہنگا ترین بنادیا

شیخوپورہ:10 فٹ دکان کے ماہانہ کرائے کی بولی سواارب روپے تک جاپہنچی

شيخوپورہ ميں 10 فٹ کی دکان کا ماہانہ کرايہ 1 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کرديا گيا۔
شيخوپورہ ميں پاکستان کی مہنگی ترين دکان کی بولی جمعہ کی رات ہوئی۔ضلعی انتظامیہ نے مین بازار کی دکان کيلئے بولی لگوائی۔ ایک دکان کی بولی 22 ہزار روپے سے شروع ہوئی اور دو تاجروں کی ضد نے بولی 1 ارب 25 کروڑ روپے تک پہنچادی۔ بولی کے دوران 4 گھنٹے تک قیمتیں بڑھتی رہیں۔ تاجروں کے ساتھ آنے والے لوگ بھی بولی کے دوران انتہائی پُرجوش نظر آئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر بولی دہندہ خورشید نے پيسہ جمع نہ کرايا تو کال ڈپازٹ کا 50 ہزار روپيہ ضبط ہوگا۔ ضلعی انتظاميہ کا کہنا ہے کہ تاريخ ميں اس سے پہلے اتنی بڑی بولی کبھی نہيں لگائی گئی تھی۔
گزشتہ برس میونسپل کارپوریشن نے 746 دکانوں کا سالانہ کرایہ 1 کروڑ 47 لاکھ روپے وصول کیا تھا۔