اس حوالے سےایس پی گلشن اقبال عثمان معروف  کا کہنا تھا کہ مقتول کی بیوی ساجدہ کی ایک رکشے والے سے دوستئ تھی جس کا پتہ مقتول حق نواز کو لگ گیا تھا
اس حوالے سےایس پی گلشن اقبال عثمان معروف  کا کہنا تھا کہ مقتول کی بیوی ساجدہ کی ایک رکشے والے سے دوستئ تھی جس کا پتہ مقتول حق نواز کو لگ گیا تھا

بیوی نےآشناکےساتھ مل کرشوہرکوموت کی نیند سلادیا

گلشن اقبال میں ساٹھ سالہ شخص کے قتل کا معاملہ مقتول حق نواز کو اس کی بیوی کے آشنا اور اس کے ساتھی نے قتل کیا ۔

اس حوالے سے ایس پی گلشن اقبال عثمان معروف  کا کہنا تھا کہ مقتول حق نواز کے قتل میں اسکی بیوی کا آشنا اور اسکا دوست ملوث ہے ۔پولیس نے مقتول حق نواز  کی بیوی ساجدہ کو گرفتار کرلیا ہے۔مقتول کی بیوی ساجدہ کی ایک رکشے والے سے دوستی تھی جس کا پتہ مقتول حق نواز کو لگ گیا تھا ۔

مقتول حق نواز نے اس بات پراپنی بیوی ساجدہ کوتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز مقتول کام پر جانے کے لئے گھر سے  نکلا تو رکشہ ڈرائیور رمضان اور اسکے ساتھی اللہ دتہ نے فائرنگ اور تشدد کرکےمقتول حق نواز کوقتل کردیا تھا ۔پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ہے ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 افراد رکشے میں آئے جن کا پہلے مقتول حق نواز سے جھگڑا ہوا۔

اس حوالے سے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ  رکشہ ڈائیور نے پستول نکال کر فائر کیا جو مقتول کے ہاتھ پر لگا ۔مقتول 2 ملزمان  سے لڑتا رہا پھر سڑک کی دوسری جانب جھگڑا چلتا رہا،ایک ملزم نے ٹانگیں پکڑیں اور دوسرے نے گولیاں ماری اور فرار ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے دونوں مفرورملزمان کی تلاش جاری ہے اور پولیس فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔