شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے۔فائل فوٹو
شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے۔فائل فوٹو

مولانافضل الرحمان کراچی میں معمول کے چیک اپ کے لئے اسپتال میں داخل

جمعیت علماء اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں معمول کے چیک اپ کے لئے اسپتال پہنچے۔اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی (ف )اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جماعتی دورے پر کراچی میں ہیں اور آج معمول کے چیک اپ کے لئے اسپتال گئے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا  کہ الحمد للّٰہ مولانا فضل الرحمان  مکمل صحتیاب ہیں اور آج کراچی میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ کارکنان پریشان نہ ہو، تھوڑی دیر میں مولانا فضل الرحمان اسپتال سے ڈس چارج ہوجائیں گے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ عوام افواہوں پر یقین نہ کریں اس موقع پر ترجمان نے پاکستان کی عوام ، کارکنوں اور ہم وطنوں سے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔