خیبرپختونخوا حکومت نے ملزمان سے رقم وصول کرنے پر اعتراض کردیا۔فائل فوٹو
خیبرپختونخوا حکومت نے ملزمان سے رقم وصول کرنے پر اعتراض کردیا۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے ایس پی کیخلاف نوٹس معطل کر دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو ایس پی صدر حفیظ الرحمان کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے شوکاز نوٹس معطل کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایس پی صدر حفیظ الرحمان کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کی ، عدالت عظمیٰ نے ایس پی کی درخواست منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس معطل کر دیا ۔

حفیظ الرحمان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کو غلط حقائق بتا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ، ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے جوکہ خلاف قانون ہے ،درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ کو کارروائی سے روک دیا ہے ۔