ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے کے باعث کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔فائل فوٹو
ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے کے باعث کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔فائل فوٹو

کورونا بڑھنے کا خدشہ. بلوچستان حکومت نے نئی پابندیاں لگادیں

بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاﺅن کی طرز کی نئی پابندیاں لگادیں۔صوبے میں کاروبار جمعہ کے روز بند رہیں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں 50 فیصدتک لوگ بیٹھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کی شرح اپریل کے بعدسب سے زیادہ گزشتہ روز رپورٹ ہوئی جو 9.43فیصد ہے، ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے کے باعث کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، عیدقریب آتے ہی بازاروں اورمویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیاہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کاروباری مراکزرات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کوغیرضروری کاروباری مراکزبندرہیں گے،ریسٹورنٹس میں 50 فیصدتک لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسزبڑھنے پرگزشتہ عیدسے پہلے لاک ڈاو¿ن کافیصلہ کیا گیا تھا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے،کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم خطر نا ک ہوسکتی ہے، احتیاطی تدابیر کورونا کی نئی قسم سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔