کابینہ نے مردم شماری کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی منظوری دیدی۔فائل فوٹو
کابینہ نے مردم شماری کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی منظوری دیدی۔فائل فوٹو

عید کے فوری بعد کابینہ میں قربانیوں کا امکان

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیاہے اوراس حوالے سے مشاورت جاری ہے ، مزید وزراکو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں یہ بڑی تبدیلیاں عید کے فوری بعد ہونے کا امکان ہے ، ق لیگ ، ایم کیوایم اور دیگر اتحادیوں کو وزارتیں دی جا سکتی ہیں ،ق لیگ کی جانب سے مونس الہی وزارت کیلیے مضبوط امیدوار ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے شروع دن سے ہی کہا تھا کہ ق لیگ کودو وزارتیں دی جائیں گی ،مونس الہٰی سے کچھ عرصہ قبل ملاقات بھی ہوئی تھی ۔

اہم بات یہ ہے کہ زلفی بخاری اپنے پرانے عہدے پر ہی واپس آ رہے ہیں اورکابینہ کا حصہ بنیں گے جبکہ فیصل واوڈا کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ، باپ پارٹی کو بھی ایک وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان موجودہ وزرامیں سے بھی کچھ کو گھر بھیج سکتے ہیں ۔ عمران خان نے اس حوالے سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے ۔