خواتین اہلکاروں کی بنیادی ذمے داری شہریوں کوہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اورٹریفک ریگولیٹ کرنا ہے ۔فائل فوٹو
خواتین اہلکاروں کی بنیادی ذمے داری شہریوں کوہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اورٹریفک ریگولیٹ کرنا ہے ۔فائل فوٹو

کراچی کی تاریخ میں پہلی بارخواتین ٹریفک پولیس اہلکار تعینات

کراچی:ٹریفک پولیس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہرکی سب سےاہم شاہراہ شارع فیصل پرموٹرسائیکل سوارخواتین اہلکاروں کوتعینات کردیا۔

خواتین اہلکاروں کی بنیادی ذمے داری شہریوں کوہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اورٹریفک ریگولیٹ کرنا ہے ۔ ٹریفک پولیس نے نوپارکنگ سے نمٹنے کے لیے عبداللہ ہارون روڈ،ایم اے جناح روڈ،ناظم آباد اورحیدری میں سائیکل اسکواڈ بھی تعینات کردیا۔

ٹریفک پولیس کی خواتین اہلکاروں نے آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں ۔ شارع فیصل پرمیٹرووپول سے کارساز اورکارساز سے میٹرووپول تک موٹرسائیکلوں پرپیٹرولنگ بھی شروع کردی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق خواتین اہلکاروں کی ذمہ داریوں میں شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال، ٹریفک لین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے سمیت ٹریفک مسائل کو حل کرنا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں عبداللہ ہارون روڈ ،ایم اے جناح روڈ،میٹھادر،ناظم آباد اورحیدری میں سائیکل سوار ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں، جن کا کام نوپارکنگ کے مسائل حل کرنا اورٹریفک ریگولیٹ کرنا ہے اوراگران کے علاقوں میں ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہوتے ہیں تو یہ ٹریفک پولیس اہلکار فوراً سائیکل پر موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور ٹریفک کو کلیئر کر دیتے ہیں۔