حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔فائل فوٹو
حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی امیدواروں کو نااہل قرار دے۔بلاول بھٹو

کراچی: بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کشمیر میں ہر اختیار استعمال کرنے کی کوشش کی، وفاقی وزیر سرعام پیسے بانٹ رہے ہیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی امیدواروں کو نااہل قرار دے، ایکشن نہ لیا گیا تو یہ تاریخ کے متازعہ ترین الیکشن ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے کشمیریوں سمیت ہر پاکستانی کا جینا محال کردیا ہے، عمران خان کی حکومت دھاندلی کی وجہ سے بنی، اپوزیشن کی کوشش ہونی چاہیے آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت نہ بنے، آج بھی اپوزیشن ساتھ دے تو بزدار حکومت اورعمران خان کو ہٹا سکتے ہیں، (ن) لیگ صرف باتیں کرتی ہے ہمت ہے تو دھرنا دے کر دکھائے، امید ہے اس بار (ن) لیگ عمران خان کو این آراو نہیں دے گی.

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کےعوام کولاوارث چھوڑدیا، پچھلے 3 سال میں عمران خان نے کشمیر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی عمران خان کی منافقت، جھوٹ اور یوٹرن سے سب واقف ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ میں کشمیر کا سفیر بنوں گا لیکن وہ کلبھوشن کا وکیل بن گئے،  کشمیر پر حملہ ہوا تو وزیراعظم نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا میں کیا کروں۔آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت نہیں، صرف پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں کام کیا،(ن) لیگ کی حکومت نے بھی پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو آگے بڑھایا، دھاندلی نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہی منتخب ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو شفاف نہیں کہہ سکتے، وفاقی حکومت نے کشمیر میں ہراختیار استعمال کرنے کی کوشش کی،  وزیراعظم پاکستان اور وزرا بھی سرکاری وسائل استعمال کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر انتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزرا بھی سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے کشمیر میں ہر اختیار استعمال کرنے کی کوشش کی، کسی جماعت کو انتخابی عمل پر سوال اٹھانے کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے، پی ٹی آئی امیدواروں نے پیسہ تقسیم کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔