وکیل نے میڈیکل رپورٹ کراچی کی عدالت میں پیش کر دی۔فائل فوٹو
وکیل نے میڈیکل رپورٹ کراچی کی عدالت میں پیش کر دی۔فائل فوٹو

قائم علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

قائم علی شاہ کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے حوالے سے ان کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ کراچی کی عدالت میں پیش کی ہے۔

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ قائم علی شاہ علیل ہیں پیش نہیں ہو سکتے، لہٰذا انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

محکمہ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں قائم علی شاہ ، شرجیل انعام میمن اور دیگرکی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت عدالت میں قائم علی شاہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق قائم علی شاہ کورونا کا شکار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہو چکی ہے ، ہیڈ کوارٹر کو انکوائری ، انویسٹی گیشن میں بدلنے کیلیے کہا ہے ۔

عدالت نے شرجیل میمن ، قائم علی شاہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 21 ستمبر تک توسیع کردی ۔عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

نیب کے مطابق ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں من پسند افراد کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے ۔