حملے کے وقت گھر پر ایک اہم اجلاس ہورہا تھا جس میں ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔فائل فوٹو
حملے کے وقت گھر پر ایک اہم اجلاس ہورہا تھا جس میں ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔فائل فوٹو

افغان وزیر دفاع کے گھر پرحملہ۔ 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم مقام افغان وزیر دفاع کے گھر پرحملہ اور دھماکے میں 4افراد ہلاک، 20زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد 5 طالبان جنگجو شدید فائرنگ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے اوراندران کی سیکیورٹی فورسز سے شدید لڑائی ہوئی جو تین گھنٹے تک جاری رہی، جس میں 5 طالبان جنگجو اور4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حملے کے وقت گھر پر ایک اہم اجلاس ہورہا تھا جس میں ارکان اسمبلی بھی شریک تھے، تاہم وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی ، ان کے اہل خانہ اورارکان اسمبلی اس واقعے میں محفوظ رہے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق تمام حملہ آور مارے گئے، آپریشن ختم کرکے علاقہ کلیئرکردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے بعد فوری طور پر علاقے سے اہم شخصیات کونکال لیا گیا ہے۔امریکا کی جانب سے کار بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔