میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں اہم ذمےداری ملنے کا امکان

لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورعون چوہدری کے استعفے کے بعد معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مستعفی ہونے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے،انہیں وفاق میں اہم ذمےداریاں دی جائیں گی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن کو وفاق میں دوبارہ ذمے داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وہ وزیر اعظم عمر ان خان کی معاون خصوصی برائے محکمہ بہبودآبادی کے امور سرانجام دیں گی جبکہ ان کی جگہ پنجاب میں وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کووزیراطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے ،فیاض چوہان پہلے بھی وزیراطلاعات رہ چکے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے جس میں معاو ن خصوصی کے عہدے پر برقرار رہنے یا چھوڑنے سے متعلق فیصلے کو کچھ روز کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آ پ کو وفاق میں ذمہ داری دینا چاہتے ہیں،خواہش ہے آپ پنجاب میں بھی سیاسی امورکی انجام دہی میں معاونت کریں،جس پرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جہاں فیصلہ کرے گی اور جو ذمے داری دے گی اسے بخوبی نبھائوں گی اور قیادت جو بھی حکم دے گی اس کی تعمیل کروں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں ذمہ داری دینی ہے یاوہ پنجاب میں اپنے عہدے پر برقرار رہیں گی اس حوالے سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ میں مشاورت کے بعدآئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ ہوگا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو سکتی ہیں اور وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کواہم ذمہ داری ملنے کاامکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان صوبے سے زیادہ مرکز پر بات کرتی ہیں اور اس لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ۔عثمان بزدار کا خیال ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی جگہ کسی ایسے شخص کو لایا جاسکے جو وفاق کے بجائے پنجاب کی کارکردگی پر بات کرے۔