اشرف غنی نے یہ واضح نہیں بتایا کہ وہ کس ملک میں ہیں ۔فائل فوٹو
اشرف غنی نے یہ واضح نہیں بتایا کہ وہ کس ملک میں ہیں ۔فائل فوٹو

اشرف غنی ڈالروں سے بھرے تھیلے ائیرپورٹ پرچھوڑگئے

کابل: روسی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی نے بھاری رقم اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان سے فرار کے دوران بھاری رقم اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی ائیرپورٹ پر50 لاکھ ڈالرز سے بھرے تھیلے چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کا طیارہ اتوار کو ازبکستان کے جنوبی صوبے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

طیارہ گرنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی تاہم طیارہ حادثے کی معلومات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔