سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا  نے چار جبکہ ہسارنگا اور چمیرا نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فائل فوٹو
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا  نے چار جبکہ ہسارنگا اور چمیرا نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فائل فوٹو

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو14 رنز سے شکست دیدی

کولمبو:سری لنکا نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو14 رنز سے شکست دیدی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 301رنز کے تعاقب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بناسکی۔جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں بہترین آغاز کیا تاہم اننگز کے آخری حصے میں وکٹیں گرنے کے سبب ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکرم 96،وینڈرسن 59 اور کلاسن 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان بووما 38 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دھننجیا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے تھے۔سری لنکا  کی جانب سے اوپننگ بلے باز اویشکا فرنینڈو 118 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،ان کی شاندار سینچری میں 10چوکے اور دو چھکے شامل تھے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ایسلنکا 72 اور ڈی سلوا نے 44 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کشف مہاراج اور ربادا نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 4 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔