گینڈوں کو پہلے بھی الٹا لٹکایا جاتارہا ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی کو عالمی ایوارڈ دیا گیا ہو لیکن اس بارگینڈے کو الٹا لٹکانے والے سائنسدانوں کو مزاحیہ عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
نامیبیا میں سائنسدانوں نے گینڈے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران اسے ہیلی کاپٹر کے ساتھ الٹا لٹکا دیا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ الٹا لٹکنے سے گینڈوں کے پھیپھڑوں میں خون کا بہاؤ بہترہوگیا اگنوبل ایوارڈزپر پہلا انعام جیتنے والی ٹیم کو ملنی والی ٹرافی ایک پرنٹ آؤٹ تھا جسے انہوں نے خود جوڑکرایک ٹرافی کی شکل دی۔
یہ ایوارڈز ہر سال امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوتے ہیں جہاں ایسے مشکل سوالوں پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کو نوازا جاتا ہے جن کے جواب ملنے کا امکان کم ہو۔
گینڈے کو الٹا لٹکانے والے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے کسی نے یہ بنیادی تحقیق نہیں کی تھی کہ نشے کی حالت میں گینڈے کو اگر الٹا لٹکا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے تو اس کے پھیپھڑوں اور دل پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ٹیم نے نامیبیا کی وزرات ماحولیات، سیاحت و جنگلات کے ساتھ مل کر 12 گینڈوں کو نشے کی حالت میں کرین کی مدد سے الٹا لٹکا کر ان کا ردعمل جاننے کی کوشش کی۔
اس تجربے سے یہ بات سامنے آئی کے گینڈوں کو نہ صرف الٹا لٹکانے سے کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ یہ غیر روایتی انداز ان کے لیے زیادہ آرامدہ ثابت ہوا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس عمل کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہالٹا لٹکنے سے ان کے پھیپھڑوں میں خون کا بہاؤ بہتر ہو گیا کیونکہ جب وہ سیدھے کھڑے رہتے ہیں تو ان کے پھیپھڑوں کے نچلے حصہ میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے جبکہ اوپری حصے میں بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔
گینڈوں کو الٹا لٹکا کر تحقیق کے نتائج سامنے آنے پر ان سائنسدانوں کو’اگنوبل ایوارڈ‘ دیا گیا۔
یہ ایوارڈز ہر سال امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوتے ہیں جہاں ایسے مشکل سوالوں پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کو نوازا جاتا ہے جن کے جواب ملنے کا امکان کم ہو۔