ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو

کرونا سےمزید67افراد جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کورونا وائرس کے سبب مزید67افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ دو ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیے گئےجبکہ  مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ7 ہزار 508 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسزکی تعدادچار لاکھ 45 ہزار369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، پنجاب میں چار لاکھ 14 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ دو ہزار 863، بلوچستان میں 32 ہزار 591، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار 159، خیبرپختونخوا پانچ ہزار 270، اسلام آباد 889، گلگت بلتستان 181، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 721 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔