ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

کورونا کے مزید 2ہزار233نئے کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2ہزار233نئے کیسز سامنے آئے جن کے بعد مثبت کیسزکی مجموعی تعداد 12لاکھ 34 ہزار 828ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد27ہزار 482ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں52 ہزار788 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسزکی تعدادچار لاکھ53 ہزار858، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار498، پنجاب میں چارلاکھ 26 ہزار639، اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار764، بلوچستان میں 32 ہزار828، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 955 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 286 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار512 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار316، خیبرپختونخوا پانچ ہزار480، اسلام آباد 909، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 345 اور آزاد کشمیر میں 734 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔