گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے۔فائل فوٹو

ملک بھرمیں کورونا کیسزمیں کمی آنے لگی

اسلام آبادَملک بھرمیں کورونا وائرس کے مثبت کیسزمیں کمی آنے لگی ،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسزکی شرح 3.98 فیصدریکارڈ کی گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کور وناوائرس سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار780نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 91 لاکھ 91 ہزار 787 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 55 ہزار 65 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 335 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 28 ہزار 394 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 553 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 23 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 498 ہو گئیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 21 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 915 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 20 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 735 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 849 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 346 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 296 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔