والد نےزبردستی بیٹی کو لے جانے کی کوشش کی۔فائل فوٹو
والد نےزبردستی بیٹی کو لے جانے کی کوشش کی۔فائل فوٹو

والد نے 14 سال کی بیٹی کے بال کاٹ دیے

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں مبینہ طور پر تعلیم نہ چھوڑنے پر والد نے 14 سال کی بیٹی کے بال کاٹ دیے۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی غیر موجودگی میں سابق شوہر اپنے گھر والوں کے ساتھ آیا اور زبردستی بیٹی کو لے جانے کی کوشش کی۔ لڑکی کے انکار پر بال کاٹ دیے اور دھمکیاں دیں۔

والد سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔