ملزمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے،فائل فوٹو
ملزمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے،فائل فوٹو

سی ٹی ڈی کی حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی ۔ 2 ملزم گرفتار

کراچی:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( ڈی ٹی ڈی ) کراچی اور حساس اداروں نے ٹرک اڈا ہاکس بے رو ڈپر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دونوں گرفتار دہشت گرد وں کی شناخت نسیم اللہ اور عیسیٰ عرب مولوی کے نام سے ہوئی۔

مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے،  ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے، ملزمان چھوٹے ہتھیار چلانے کے ماہر ہیں۔

سی ٹی ڈی افسر مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نسیم اسلحہ و گولہ بارود کی ڈیلیوری کے لیے بھی کام کرتا رہا ہے۔

ادھر سی ٹی ڈی پشاور نے بونیر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشتگرد احسان اللہ کو گرفتارکرلیا ، گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق صوبائی حکومت نے دہشتگرد کی گرفتاری پر 20لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا، دہشتگرد نے سال 2009 میں چوک بازار سواڑئی اورڈھیر ئی پل پر بم نصب کر کے دھماکہ کیا تھا ۔