قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہے۔فائل فوٹو
قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہے۔فائل فوٹو

جنید صفدر کا جھوٹی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر نے آف شور کمپنی ہونے کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدرنے کہا کہ میری آف شورکمپنی ہونے کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ان کا کہنا تھاکہ قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہے ۔ جنید صفدرکا کہنا تھاکہ میری کوئی آف شورکمپنی نہیں، میں طالبعلم ہوں اور میرا صرف ایک بینک اکائونٹ ہے۔

خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا تھاکہ مریم نوازکے بیٹے جنید صفدرکے نام 5 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔تاہم پنڈورا پیپرزپرتحقیق کرنے والے صحافی عمر چیمہ نے جنید صفدر سمیت شریف خاندان کے کسی بھی فرد کا نام پیپرز میں ہونے کی تردید کی۔