پنڈورا پیپرز کی لسٹ میں قطر کے حکمرانوں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔فائل فوٹو
پنڈورا پیپرز کی لسٹ میں قطر کے حکمرانوں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔فائل فوٹو

ینڈورا لیکس میں اہم عالمی رہنماؤں کے نام بھی سامنے آ گئے

مالٹا۔ ینڈورا لیکس میں 700 پاکستانی شہریوں سمیت اہم عالمی رہنماؤں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پینڈورا لیکس میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر،روس کے صدر ولادی میر پیوٹن،اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ،یوکرین ، کینیا،چیک ری پبلک ،اور لبنان کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان اور ایکواڈور کے صدور کے نام بھی شامل ہیں۔

اردن کے شاہ عبد اللہ کیلیفورنیا، واشنگٹن اور لندن میں 10کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔واشنگٹن میں اردن کے سفارتخانے نے شاہ عبداللہ کے مشکوک اثاثوں سے متعلق تبصرے سے انکار کردیا۔
دوسری جانب آف شور کمپنیاں رکھنے والوں سے متعلق پنڈورا پیپرز کی لسٹ میں قطر کے حکمرانوں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

پنڈورا پیپرز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے وسطی لندن میں 67 لاکھ پونڈ کی جائیداد خریدی مگر 3 لاکھ 12 ہزار پونڈ اسٹیمپ ڈیوٹی ادا نہیں کی۔بلیئر ترجمان کا کہنا ہے کہ جائیداد قانونی طور پر آف شور کمپنی سے خریدی گئی تھی ۔