ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔فائل فوٹو
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی ۔ روی شاستری فارغ

نئی دہل:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ  روی شاستری کو تبدیل کرکے راہول ڈریوڈ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقررکردیا ۔

بھارتی ٹی وی کےمطابق پاکستان سے بدترین شکست کے بعد انڈیا کا ہیڈ کوچ تبدیل کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ کو نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ۔راہول ڈریوڈ ٹی20ورلڈ کپ کے بعد ذمہ داری سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اورعمان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈرایوڈ سے دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔