شہباز شریف بخار میں مبتلا۔ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف بخار میں مبتلا ہوگئے ۔ڈاکٹروں نے ان کو آرام کا مشورہ دیدیا ہے۔

شہباز شریف ان دنوں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک میں سب سے متحرک ہیں ۔اس حوالے سے ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وائرل بخار ہے جو کہ ایک سے دو دن میں ٹھیک ہوجائے گا۔جس کے بعد شہباز شریف دوبارہ سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون کے مہینے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔