مسلسل 2 فتوحات کے بعد شاہینوں کا مورال بلند ہے۔فائل فوٹو
مسلسل 2 فتوحات کے بعد شاہینوں کا مورال بلند ہے۔فائل فوٹو

پہلا ٹی 20۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دیدی

ڈھاکہ: پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دیدی  اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 128 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے 19 اعشاریہ2 اوورز میں 6 وکٹ پر 132 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 34،34 جبکہ شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 اور محمد نواز نے 8 گیندوں پر18 رنز کی  ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پراننگزکا آغاز کیا، قومی ٹیم کا اسکور 16 رنز ہوا تو رضوان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس کے کچھ دیر بعد ہی 22 کے مجموعے پر بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کا اسکور 23 رنز پر پہنچا تو حیدرعلی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے،انہوں نے ری ویو کا سہارا بھی لیا مگر وکٹ نہ بچا سکے۔شعیب ملک بھی بغیر کوئی رن بنائے رن آئوٹ ہو گئے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ بنگال ٹائیگر کی جانب سے عفیف حسین 38 اور مہدی حسن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 2، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کی جیت بنگلہ دیش کے حصے میں آئی جس پر کپتان محمود اللہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر بنگالی اوپنرز محمد نعیم اور سیف حسن کریز پر آئے، شاہین باولرز کے نپے تلے انداز نے بنگالی بیٹنگ کا ٹاپ اور مڈل آرڈر درہم برہم کر دیا۔

میزبان ٹیم کی پہلی شراکت داری اس وقت ٹوٹی جب حسن علی کی بال پر کیپر محمد رضوان نے 3 کے مجموعی اسکور پر محمد نعیم کا کیچ پکڑا، انہوں نے محض ایک رن بنایا تھا۔ بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 10 رنز پر گری، بلے باز سیف حسن شاہین باولر محمد وسیم کا شکار بنے، نجم الحسن نے بھی محمد وسیم کو کیچ پکڑایا۔

عفیف حسین نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے تاہم وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رکا اور وہ شاداب کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ کپتان محموداللہ شاہین باولر محمد نوازکی بال پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین ، محمد وسیم نے دو ، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔