ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت میں چالان پیش کیا گیا ہے
ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت میں چالان پیش کیا گیا ہے

ایف بی آرنےمنی لانڈرنگ اورٹیکس چوری کےمقدمہ میں نامزدکمپنی کےاثاثےاوربینک بیلنس ضبط کرلیا

رپورٹ :عمران خان

منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے مقدمہ میں نامزد کمپنی رائے ٹریڈنگ کے مالک کی 2 ارب 9 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے اور بینک بیلنس ضبط کرلیا گیا ایف بی آر انٹیلی جنس کے کیس میں ملزم حبیب اللہ کو عدالت کی جانب سے تین برس قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، واضح رہے کہ یہ ایف بی آر کی تاریخ کا اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلا کیس ہے جس میں کامیاب پیروی کے ذریعے ملزم کو سزا دلوائی گئی ہے.

اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ کے شہر باجوڑ سے تعلق رکھنے والی کمپنی رائے ٹریڈنگ کی مشکوک مالیاتی سرگرمیوں پر اس کے ایک اکاؤنٹ پر ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو پشاور کی ٹیم نے تحقیقات شروع کیں جس میں مزید 6 اکاؤنٹ سامنے آئے جن کے بینک ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ ان سے مجموعی طور پر 2 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی تاہم ملزم نے یہ آمدنی اور دولت ظاہر کرنے کے بجائے چھپائی اور ایف بی آر سے غلط بیانی کرتے ہوئے صرف ایک لاکھ 92 ہزار کا انکم ٹیکس ادا کیا.

جس پر ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت میں چالان پیش کیا گیا جہاں سے گزشتہ روز ملزم کو سزا ہوگئی جبکہ عدالت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایف بی آر نے ملزم کے اثاثے اور بینک بیلنس بھی ضبط کرلیا۔