راؤ سردار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک جو کچھ کیا ہے اس کی تفصیلات شیئر کر رہے ہیں، 160 فوٹیجز کی روشنی میں گرفتاریاں کی جائیں گی
راؤ سردار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک جو کچھ کیا ہے اس کی تفصیلات شیئر کر رہے ہیں، 160 فوٹیجز کی روشنی میں گرفتاریاں کی جائیں گی

سیالکوٹ واقع میں پولیس کی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی،آئی جی پنجاب

سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا ہے کہ سانحۂ سیالکوٹ میں پولیس کی جانب سے کوئی کوتاہی ہوئی تو اس کا جائزہ لیں گے، واقعے میں پولیس کی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی، راستے بلاک تھے، ڈی پی او  پیدل چل کرفیکٹری پہنچے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردارکا کہنا ہے کہ سانحۂ سیالکوٹ کے حوالے سے آر پی او اور ڈی پی او 24 گھنٹے چھاپوں کی نگرانی کر رہے ہیں، مقامی پولیس نے فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ فیکٹری کے اندر کوئی پولیس نہیں ہوتی، کوئی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نہیں ہوتا، تفتیش میں طے کریں گے کہ کس ملزم کا کیا رول تھا، سارے ملزم تو قاتل نہیں، ہر ملزم کا کردار طے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک جو کچھ کیا ہے اس کی تفصیلات شیئر کر رہے ہیں، 160 فوٹیجز کی روشنی میں گرفتاریاں کی جائیں گی۔