پیغام پہنچنے کے بعد اجمل قاضی سے دوبارہ رابطہ بحال نہیں ہوسکا۔فائل فوٹو
پیغام پہنچنے کے بعد اجمل قاضی سے دوبارہ رابطہ بحال نہیں ہوسکا۔فائل فوٹو

پشاورکا پائلٹ خود کے تیار کردہ جہاز سمیت لاپتہ ہو گیا

پشاور سے تعلق رکھنے والا پائلٹ خود کے تیار کردہ جہاز سمیت بلوچستان کے علاقے کُنڈ ملیر سے لاپتا ہوگیا، اجمل قاضی کو یاسر نامی شخص نے سیاحتی مقاصد کے لیے کنڈ ملیر بلایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجمل قاضی نے اپنے بھائی کے ساتھ جہاز کو ٹرک پرلاد کر دو دسمبرکو کنڈ ملیر پہنچا تھا اور2 دسمبر کی شام کنڈ ملیر میں اجمل قاضی نے اپنے تیار کردہ جہازکو اُڑایا، 1500 فٹ بلندی پر اجمل قاضی نے اطلاع دی کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔

چچا کا کہنا ہے کہ پیغام پہنچنے کے بعد اجمل قاضی سے دوبارہ رابطہ بحال نہیں ہوسکا، اہلخانہ نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ اجمل کا جہاز پہاڑ سے ٹکرایا ہے یا پھر سمندر میں گرا ہے، پائلٹ کے اہلخانہ نے لاپتا اجمل قاضی کو تلاش کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔