مزمل کو اسپتال سے فرار ہونے کے بعد 15 دسمبر کو انتظامیہ کی مدد سے پکڑا گیا تھا
مزمل کو اسپتال سے فرار ہونے کے بعد 15 دسمبر کو انتظامیہ کی مدد سے پکڑا گیا تھا

کراچی:اومیکرون سےمتاثرفرار ہونےوالےشخص کودوبارہ پکڑلیا

چند دن قبل شہر قائد کے ایک نجی اسپتال سے فرار ہونے والا اومیکرون متاثرہ شخص کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔ذرائع محکمہ صحت حکومت سندھ کے مطابق نجی اسپتال سے فرار ہونے والے اومیکرون کے متاثرہ مریض 35 سالہ مزمل کو دوبارہ قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

مزمل کراچی میں صدر ٹاؤن کی حدود کھارادر کا رہائشی ہے، مزمل کرونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کا پاکستان میں دوسرا کیس ہے۔ اس حوالے سےمحکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مزمل کو اسپتال سے فرار ہونے کے بعد 15 دسمبر کو انتظامیہ کی مدد سے پکڑا گیا تھا، اور اب وہ قطر اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی ہدایت پر قرنطینہ سنیٹر کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے برطانیہ سے آمد کے بعد مزمل کا ٹیسٹ کیا تھا، جو مثبت آ گیا تھا، ان کا کرونا اور اومیکرون دونوں ٹیسٹ پازیٹو تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنطیہ سے فرار ہونے والے اومیکرون کے دوسرے متاثرہ شخص کے لیے قرنطینہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔