ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تمام افسران کو بلا خوف وخطر اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انصاف اور دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت دی
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تمام افسران کو بلا خوف وخطر اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انصاف اور دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت دی

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نےزونل ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا

کراچی:ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا ہفتہ کے روز ایف آئی اے زونل ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ زون شکیل درانی، ڈائریکٹر سندھ زون 1 عامر فاروقی، ڈائریکٹر سندھ زون 2 نوید نثار خواجہ اور سندھ زون ون کے تمام سرکل سربراہان نے شرکت کی جبکہ پورے پاکستان سے تمام ڈائریکٹرز اور سرکل سربراہان نے بذریعہ زوم میٹنگ میں شرکت کی۔

ڈایئریکٹر ایف آئی اے سندھ زون 1 جناب عامر فاروقی نے اس حوالہ سے ڈایئریکٹر جنرل ایف آئی اے کو تفصیلی بریفنگ دی اور متعلقہ سرکلز سربراہان نے جائزہ پیش کیا –

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے حال ہی میں ہونے والی حوالہ ہنڈی اور امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو سراہا اور اس میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی اور شفافیت پر زور دیا-

اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے سندھ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سول ایوی ایشن اور دیگر اداروں سے متعلق مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام پر پہنچانے کی ہدایت کی۔ اس تاکید کے ساتھ کہ اگر اس میں منی لانڈرنگ کا عنصر شامل ہے تو اسے منظر عام پر لایا جاۓ اور ملکی اداروں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا قلع قمع کیا جاۓ –

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے مالیاتی اداروں کی جانب سے پورے پاکستان میں جاری کردہ مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹس کا جائزہ لیا اور ان پر بلا تاخیر کارروائی کی ھدایت کی،

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تمام افسران کو بلا خوف وخطر اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انصاف اور دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت دی۔