نجی اسکول داخلہ اور سالانہ فیس نہیں لے سکتے ۔ پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں میں داخلہ اور سالانہ فیس نہ لینے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی ریگولیٹری اتھارٹی کو داخلہ اور سالانہ فیس نہ لینے کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت  کر دی ، فیصلے میں کہا گیا کہ اتھارٹی فیصلے پر عملدرآمد کیلیے اقدامات کرے ۔

پشاور ہائیکورٹ  نے فیصلے میں کہا کہ اعلامیہ جاری ہونے کے باوجود اسکولوں کے خلاف شکایتیں موصول ہوئیں، نجی اسکول داخلہ اور سالانہ فیس نہیں لے سکتے ۔