آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔فائل فوٹو
آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔فائل فوٹو

صدر نے جسٹس عمر عطا بندیال کو نیا چیف جسٹس تعینات کر دیا

اسلام آباد:صدرِ مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان  تعیناتی کی منظوری دے  دی  ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں جو 2 فروری 2022ء کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

موجودہ چیف جسٹس  گلزار احمد یکم فروری 2022ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر2023ء تک چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہیں گے۔