کورونا کا قہر شدید ہونے لگا۔مزید 20 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کا قہر شدید ہونے لگا ، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درران مزید 20 افراد انتقال کر گئے جبکہ سات ہزار 586 نئے مریض سامنے آگئے ۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 97 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 70ہزار 263 ہے۔ ملک میں 13لاکھ 67 ہزار 605 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 68 ہزار 245 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز 58 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں تاحال 2 کروڑ 45 لاکھ 32 ہزار 952 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرایک ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

کورونا سے متاثر افراد کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 5 لاکھ 23 ہزار 774، پنجاب میں 4 لاکھ 62 ہزار 323،خیبرپختونخواایک لاکھ 84 ہزار 455 اوربلوچستان میں 33 ہزار 910 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 17 ہزار 436،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 489 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 35 ہزار 218 ہوگئی ہے۔