شاندار کارکردگی پر جیسن ہولڈر کو پلیئرآف دی میچ  قرار دیا گیا۔فائل فوٹو
 شاندار کارکردگی پر جیسن ہولڈر کو پلیئرآف دی میچ  قرار دیا گیا۔فائل فوٹو

ویسٹ انڈیزنے t20سیریز جیت لی۔جیسن ہولڈر کے 4 گیندوں پر4 شکار

برج ٹاؤن :ویسٹ انڈیز نے دورہ پرآئی انگلینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز2-3 سے جیت لی ۔ جیسن ہولڈر نے 4 گیندوں پر4 کھلاڑیوں کا شکارکیا ۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان 179 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی ٹیم 180 کے ہدف کے تعاقب میں 19.5 اوورز میں 162 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی ۔

ویسٹ انڈیزکے اوپنرز برینڈن کنگ اور کیلے مائیرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 6.4 اوورز میں  59 رنز بنائے جہاں کیلے مائیرز31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ ٹاپ آرڈر رومائرو سیفرڈ 6 رنز بناکر  چلتے بنے۔89 کے اسکورپراوپنر برینڈن کنگ بھی کیچ آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 34 رنز بنائے ۔

ویسٹ انڈیزکی چوتھی وکٹ 105 کے مجموعی اسکو رپر گری جب وکٹ کیپر بلے باز نیکولس پوران کلین بولڈ ہوئے ۔ اس کے بعد  کپتان کیرن پولارڈ اور روومان پول نے جارحانہ انداز سے  74 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔

کپتان کیرن پولارڈ 25 گیندوں پر دو چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 41 جبکہ روومان پول  17 گیندوں پر چار چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد اور لائم لیونگسٹن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جبکہ کرس جورڈن 4 اوورز میں  52 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔

180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  انگلینڈ کی پہلی وکٹ 8 رنز پرگرگئی جبکہ اوپنر جیسن رائے عقیل حسین کی گیند پروکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ۔ 40 کے مجموعی اسکور پر ساتھی اوپنر ٹام بینٹن سمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

انگلینڈ کی تیسری وکٹ 86 کے اسکور پرگری جہاں کپتان معین علی 14 رنز بنا کر چلتے بنے ، لائم لیونگسٹن کی مزاحمت بھی 6 اسکورکی رہی ، وہ بھی عقیل کی گیند پراسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

ٹاپ آرڈر جیمز وینس 55 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جانب سے نمایاں رہے ، وہ انگلینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے ۔ وکٹ کیپر بلے باز سیم بلنگس نے 41 رنز بنائے ۔فل سالٹ نے 3، کرس جورڈن نے 7 رنز بنائے ۔

جیسن ہولڈر نے چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں ۔ انیسویں اوورکی دوسری گیند پر جیسن ہولڈر نے کرس جورڈن ، تیسری گیند پر بلنگس ، تیسری گیندپر عادل راشد  اور چوتھی گیند پر ثاقب محمود  کو آؤٹ کر دیا۔

جیسن ہولڈر نےمجموعی طورپر5،عقیل حسین نے 4 اوراوڈین اسمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ شاندار کارکردگی پر جیسن ہولڈر کو پلیئرآف دی میچ  قرار دیا گیا۔